جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

4 رنز واپس لے لیں نہیں چاہیے؛ بین اسٹوکس

لندن: ورلڈکپ میگا ایونٹ کے فائنل میں انگلینڈ کو ملنے والے اضافی 4 رنز پر بین اسٹوکس نے امپائرز سے درخواست کی ہے کہ وہ 4 رنز واپس لے لیے جائیں ۔

جیمز اینڈرسن نے دعویٰ کیا ہے کہ نیوزی لینڈ سے ورلڈ کپ فائنل میں بین اسٹوکس نے امپائرز سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کے بیٹ سے ٹکرا کر باؤنڈری پار کرجانے والے اوور تھرو پر دیے گئے چوکے کو واپس لے لیں۔

اینڈرسن نے اپنے کالم میں لکھا کہ اسٹوکس کو کافی افسوس اور اس نے معذرت بھی کی تھی، مگر قانون کے تحت گیند باؤنڈری پار کر چکی تھی لہٰذا چوکا ہوگیا اور اسے واپس نہیں لیا جا سکتا تھا۔

متعلقہ خبریں