جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

فرہادہمایوں برین ٹیومرکا شکار،جلدصحتیابی کیلئےپرامید

پاکستانی موسیقار فرہاد ہمایوں نے انکشاف کیا کہ وہ برین ٹیومر کے مرض کا شکار ہوگئے ہیں۔

موسیقار نے انسٹاگرام پوسٹ میں انکشاف کیا کہ انہیں 2 ہفتے قبل ہی پتہ چلا کہ وہ برین ٹیومر کا شکار ہیں۔تاہم وہ بہترین ڈاکٹرز کے زیرِعلاج ہیں۔

انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ وہ خوش نصیب ہیں کہ دنیا کے بہترین سرجنز سے انکا علاج ہورہا ہے اور وہ جلد صحتیابی کیلئے پرامید ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا تھا کہ انہیں اپنے میوزیکل کریئر میں بہترین لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ ان کا خاندان اور ان کے مداح ہی ان کی طاقت ہیں، جن کی سپورٹ کی وجہ سے ہی وہ مسائل کا سامنا کرنے کی ہمت رکھ پارہے ہیں۔

فرہاد ہمایوں نے نیک خواہشات پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور وعدہ کیا کہ وہ صحت مند ہونے کے بعد ایک بار پھر موسیقی کے میدان میں اتریں گے۔

 

متعلقہ خبریں