جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

ٹی ایل پی کے خلاف آن لائن پٹیشن فائل کردی گئی

ملک میں انتشار پھیلانے کے معاملے میں عوام کی جانب سے آن لائن پٹیشن فائل کر دی گئی ہے جس کے تحت اب تک 44 ہزار پاکستانی اس پر دستخط کر چکے ہیں۔

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور ملک کے دیگر شہر بند کروانےاور نفرت انگیز تقاریر کرنے پر "تحریکِ لبیک پاکستان” کے خلاف کارروائی کی آن لائن پٹیشن دائر کردی گئی ہے۔ جس پر اب تک 44 ہزار پاکستانی دستخط کر چکے ہیں۔

پٹیشن میں سپریم کعرٹ سے خادم رضوی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس پٹیشن کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تحریکِ لبیک پاکستان نے نفرت انگیز تقاریر کر کے ملک بھر میں خوف پھیلایا، ملک کے کئی شہر بند کر کے املاک کو نقصان پہنچایا، تعلیمی ادارے بند رہنے کے باعث بچوں کا پڑھائی کا حرج ہوا، معمولاتِ زندگی میں خلل ڈالا گیا، ٹریفک کا نظام درہم برہم کیا گیا۔

سپریم کورٹ ان سب باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تحریکِ لبیک پاکستان کے خلاف ایکشن لے۔

متعلقہ خبریں