جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ملتان : 4 کلو سے زائد ہیروئن کو جدہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

4 کلو سے

ملتان : اے این ایف نے 4 کلو سے زائد ہیروئن کو جدہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس ملتان نے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ دو خواتین سمیت تین مسافروں کے سامان سے 4 کلو 400 گرام ہیروئن برآمد کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور: اے این ایف نے بینکاک میں ہیروئن اسمگل کی کوشش ناکام بنادی

اے این ایف کے مطابق مسافروں میں خوشاب کا شیر زمان، بھکر کی اقبال بانو اور میانوالی کی اختر پروین شامل ہیں۔ تینوں مسافر نجی ائیرلائن کی پرواز پی اے 870 کے ذریعے ملتان سے جدہ جارہے تھے۔

ہیروئن کو مسافروں کے بیگز کے مختلف حصوں میں چھپایا گیا تھا۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے سرکل آفس منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں