جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

لکی مروت میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 4 پولیس اہلکار شہید

4 پولیس اہلکار

لکی مروت : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

لکی مروت کے میانوالی روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : باجوڑ : بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایف سی اور پولیس کے چار اہلکار شہید

شہید ہونے والوں میں یعقوب، انعام، مستقیم اور رحیم شامل ہیں۔ دو موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

متعلقہ خبریں