جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

آزاد کشمیر الیکشن کے دوران پاک فوج کی گاڑی کھائی میں جا گری، 4 جوان شہید

کشمیر

مظفرآباد: آزاد کشمیر انتخابات کے دوران پاک فوج کی گاڑی کھائی میں گر گئی، 4 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انتخابات کے دوران پاک فوج کی گاڑی کھائی میں جاگری،حادثے میں 4جوان شہید، 3زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات؛ دو سیاسی جماعتوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کوئک رسپانس فورس آزادکشمیر انتخابات میں امن وامان یقینی بنانے کیلئے تعینات تھی، پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گاڑٰ ی کا سویلین ڈرائیور بھی حادثے میں شدید زخمی ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں