جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

4 سالہ بچے کی دھواں دار بیٹنگ کے سوشل میڈیا پر چرچے

بچے

\گھوٹکی: ایک کمسن بچے کی دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی۔

سندھ کے شہر گھوٹکی سے تعلق رکھنے والے اس 4 سالہ بچے کی ویڈیو نے کرکٹ شائقین کو اپنا مداح بنا لیا ہے۔

بلے بازی کے ٹیلنٹ سے مالامال اس بچے کو صوبائی وزیر برائے اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے بھی سراہا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس بچے کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے اس بچے پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ماشااللّٰہ، ضلع گھوٹکی سندھ سے تعلق رکھنے والا 4 سالہ کرکٹر‘۔

متعلقہ خبریں