جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

ملک بھر میں کورونا کے 4 ہزار سے زائد نئے کیسز، مزید 79 افراد جاں بحق

مزید 79 افراد

اسلام آباد : کورونا وائرس نے مزید 79 افراد کو زندگی سے محروم کردیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 45 ہزار 954 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں 4 ہزار 213 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 79  افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : خورشید شاہ پیرول پر رہائی کے بعد کورونا میں مبتلاء

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہزار 149 ہوگئی، جبکہ اب تک 8 لاکھ 34 ہزار 146 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 16 فیصد رہی۔

متعلقہ خبریں