جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

پی ٹی آئی کے مزید 43 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور

مزید 43

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے مزید 43 استعفے منظور کرلئے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے استعفے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے لئے بھجوا دیئے۔ مزید 43 استعفوں کی منظوری کے بعد اب تک 124 ارکان کے استعفے منظور ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کے 45 ارکان قومی اسمبلی کی استعفے واپس لینے کی درخواست

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے 45 اراکین قومی اسمبلی نے گزشتہ روز اپنے استعفے واپس لینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں