جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

آرٹیکل 370 کے بعد سے 439 کشمیری نوجوانوں کو قتل کیا گیا : بھارت کا اعتراف

439 کشمیری نوجوانوں

سری نگر : بھارتی وزیر نے اعتراف کیا ہے کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد سے اب تک 439 کشمیری نوجوانوں کو قتل کیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے آئے روز جعلی آپریشن کیا جاتا ہے، جس میں کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، جبکہ انہیں مالی طور پر نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی آرمی چیف کا طاقت کی بنیاد پر سیز فائر دعویٰ بے بنیاد ہے : ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت کے وزیر داخلہ نے اسمبلی میں اعتراف کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد سے (نام نہاد) آپریشن کے دوران 439 کشمیری نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے، جبکہ 98 بے قصور شہری بھی مارے گئے۔

وزیر نے بجٹ سیشن کے دوران مزید بتایا کہ ان آپریشن کے دوران سرکاری نہیں پر نجی املاک کا نقصان ہوا ہے، جس کا تخمینہ 5.1 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں