جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

پاکستان میں کورونا کے 441 نئے کیسز، مزید 6 افراد جاں بحق

مزید 6 افراد

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 25 ہزار 81 ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 441 افراد میں وائرس کی تصدیق کی گئی، جبکہ مزید 6 افراد جاں بحق بھی ہوگئے ہیں۔

ملک بھر میں مجموعی کیسز 2 لاکھ 99 ہزار 885 ہوگئی۔ کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 365 پہنچ چکی ہے۔ ملک بھر میں اب تک 2 لاکھ 87 ہزار 950 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چین نے کورونا وائرس کی ویکسین کی رونمائی کردی

اب تک سندھ میں ایک لاکھ 31 ہزار 115، پنجاب میں 97 ہزار 461، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 755، بلوچستان میں 13 ہزار 227، اسلام آباد میں 15 ہزار 804، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 356، اور گلگت بلتستان میں 3 ہزار 137 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

‏اس وقت 1 ہزار 29 مریض ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں، جن میں سے 99 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

متعلقہ خبریں