جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

برسٹل میں چوتھا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

برسٹل: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کو سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔

انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن آج کے میچ میں نہیں کھیلیں گے۔ پاکستانی ٹیم میں بھی دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے ۔ ٹیم سے فہیم اشرف کی چھٹی پکی ہے ۔کوچز انگلش کنڈیشنز میں حسنین کو آزمانے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔

شعیب ملک اور محمد حفیظ کو بھی آج موقع مل سکتا ہے۔ کپتان اور کوچز نے حارث سہیل کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ شاداب خان نے بھی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے، لیکن آج کے میچ میں ان کی شرکت مشکل ہے۔ ٹیم مینجمنٹ انہیں آخری میچ میں موقع فراہم کرے گی۔ کپتان سرفراز احمد آج کا میچ جیت کر سیریز میں کم بیک کے لئے پر امید ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکا، دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 12 رنز سے شکست دی۔  تیسرے میچ میں امام الحق کی جانب سے ریکارڈ بریکنگ بیٹنگ کے باوجود میزبان ٹیم نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں صفر دو سے برتری حاصل کرلی۔ کھیلے گئے دونوں میچز میں پاکستان کی بولنگ پاور نے مایوس کی۔

متعلقہ خبریں