جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

5نومبر: آپکا آج کا دن کیسا رہے گا؟

حمل  (ARIES)

(21مارچ تا 21اپریل)

روحانی سکون حاصل ہوگا اور دوسروں سے جڑی خواہشات پوری ہونگی جو کہ دیرپا ہونگی۔ تجربہ کرنے کابہت اچھاوقت ہے۔ کریئرمیں بڑےفیصلے لینے کا وقت آچکا ہے جو کہ آپ کو کامیابی کی طرف لے جائیں گے۔ اپنی صحت کا خصوصی خیال رکھیں۔ معاشی منصوبوں کو دوبارہ شروع کیجئے۔ آپ نے جن نام نہاد دوستوں کو ’’رازدان‘‘ بنایا ہوا تھا وہی آپ کی مشکلات میں اضافہ کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔

ثور(TAURUS)

(22اپریل تا20مئی)

دوستوں اور خصوصا ًدفتری ساتھیوں کے ساتھ اچھارویہ اختیارکیجئے۔ مالی معاملات میں دھچکا لگ سکتا ہے، نئی سرمایہ کاری سے گریزکیجئےاور تھوڑا انتظار کیجئے حالات اچھی جانب مڑیں گے۔ صحت کے مسائل درپیش ہوسکتے ہیں، اپنی صحت کا خصوصی خیال رکھیں۔ شریک حیات سے کسی سلسلے میں اختلاف نہ کریں بلکہ سیاسی انداز اختیار کرکے گھریلو ماحول بہتر رکھنے کی کوشش کیجئے، شادی شدہ افراد کو گھریلو خوشیاں مکمل طور پر حاصل ہو سکتی ہیں۔

جوزا (GEMINI)

(21مئی تا21جون)

خاندانی معاملات اور دوستوں کے ساتھ تعلقات میں پریشان کن صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہیں اس کو عقل مندی کے ساتھ نمٹائیں ۔ازدواجی زندگی میں شدید تناؤ پیدا ہوسکتا ہے ان معاملات کو بہت ہوشیاری اور دانشمندی کے ساتھ حل کیجئے۔ کریئر میں نئی صورتحال درپیش ہوسکتی ہے۔ مالی معاملات میں احتیاط کیجئے۔ احتیاطاً آپ دوستوں کی تعداد میں اضافہ نہ کیجئے یہ بات بھی درست ہے کہ انسان بہت سارے کاموں میں ایک دوسرے کا محتاج ہوتا ہے، سہاروں کے بغیر بعض کاموں کو ترقی نہیں دی جا سکتی۔

سرطان (CANCER)

(22جو ن تا 23 جولائی)

فیملی سے خراب ہوئے تعلقات کو دوبارہ استوار کیجئے ورنہ ماحول اسی طرح خراب رہےگا۔ تعلیمی کرئیر کو لے کر مثبت رویہ اختیا ر کیجئے۔ ایک نیا آئیڈیا مستقبل کے لئے نئی راہیں کھولے گا تو اپنی قدرتی صلاحیتوں کا استعمال کیجئیے۔ صحت کے معاملات تسلی بخش رہیں گے۔ روٹھے ہوئے دوستوں کو منالیجئے وہ بھی آپ کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانا چاہتے ہیں۔ جذباتی اقدامات کی وجہ سے اپنے لوگ ہی ناراض ہو سکتے ہیں، کاروبار میں خصوصی دلچسپی لیں تاکہ آمدنی میں توقع کے مطابق اضافہ ہو سکے، آپ کی کوئی دیرینہ آرزو بھی پوری ہو سکتی ہے۔

 اسد (LEO)

(24جولائی تا23اگست)

شریک حیات کے ساتھ بگڑے تعلقات بہتر ہوکر خوبصورت ہوجائیں گے اس کو دیر پا قائم رکھنے کے لیے ہم آہنگی کو پروان چڑھائیں ۔ دوستوں اور خاندان سے تعلقات مزید مضبوطی کی طرف جائیں گے۔ کاروبار کے معاملات اچھے رہیں گے لہذا نئے تجربات کرنے کا نادر موقع ہیں۔ صحت کے معاملات میں احتیاطی تدابیر اختیار کیجئے ورنہ نقصان اٹھائیں گے۔ ہر کام اپنی مرضی سے کرنے کی اس پرانی عادت کو ترک کر دیں، دوسروں کو بھی اہمیت دیں تاکہ دوسرے بھی آپ کو اہمیت دے سکیں، اگر آپ نے خود کو نہیں بدلا تو حالات خاصے تشویشناک ہو سکتے ہیں۔

 

سنبلہ (VIRGO)

(24اگست تا23ستمبر)

کرئیر میں مثبت کامیابی ملے گی جس سےآ پ کے مستقبل کا تعین ہو گا۔ صحت کے معاملات انتہائی تسلی بخش رہیں گے۔ تعلیمی زندگی میں بڑی کامیابی نصیب ہوگی۔ اپنے دوستوں سے تعلقات اچھے رخ کی جانب گامزن ہونگے۔ نئی سرمایہ کاری سے پرہیز کیجئے ورنہ نقصان اٹھاسکتے ہیں۔ صحت کا خصوصی خیال رکھیں ورنہ نقصان اٹھائیں گے۔ یقینا دعائیں آپ کے لیے انتہائی نتیجہ خیز ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ جو شخص خدا کے بندوں کو خوش کرتا ہے خدا بھی اسے خوشیوں سے مالامال کر دیتا ہے۔

میزان (LIBRA)

(24ستمبر تا23اکتوبر)

یقین اور اطمینان کے ساتھ آگے بڑھیں کامیابی آپ کی راہ میں کھڑی ہیں۔ کرئیر میں مثبت کامیابی ملے گی جو کہ آ پ کے مستقبل کا تعین کرےگی۔ صحت کے معاملات اتسلی بخش رہیں گے۔ دوستوں سے تعلقات اچھے رخ کی جانب گامزن ہونگے۔نئی سرمایہ کاری سے گریزکیجئے ورنہ نقصان اٹھاسکتے ہیں۔ دیگر تمام حالات حسب سابق بہتر رہیں گے اس کے باوجود ہر معاملے میں محتاط رہنا ضروری ہے، غلطیاں انسان ہی کرتے ہیں اور معافی بھی انسانوں ہی کے بس میں ہوتی ہے۔

عقرب (SCORPIO)

(24اکتوبر تا22نومبر)

زندگی میں بڑی کامیابی نصیب ہوگی جس کا آپ کو برسوں سے انتظار تھا۔ اپنے ساتھی سے تعلقات اچھے رخ کی جانب گامزن ہونگے اور یگانگت میں مزید اضافہ ہوگا۔ مالی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے تو نئی سرمایہ کاری سے پرہیز کیجئے ورنہ نقصان اٹھائیں گے۔ صحت کے معاملات بگڑ سکتے ہیں اپنی صحت پر خصوصی توجہ دیجئے۔ موجودہ کاروبار میں بھی خصوصی دلچسپی لیجئے اس سلسلے میں آپ نے جو اسکیمیں بنائی تھیں ان پر عمل کر لیں، نتائج خوشگوار برآمد ہو سکتے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ جلد بازی سے کوئی قدم نہ اٹھایا جائے۔

قوس (SAGITTARIUS)

(23نومبر تا 22دسمبر)

ماضی سےحاصل تجربات آپ کو بہت فائدہ پہنچائیں گے اور کرئیر میں نیا مقام حاصل ہوگا۔ اپنی تخلیقی سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں۔ کامیابی بہت قریب نظر آرہی ہے۔ اپنے لئے کچھ وقت ضرور نکالیں تاکہ صحت کے مسائل سے دوچار نا ہوں۔ مالی طور پر قسمت اچھی رہے گی اور ترقی ملے گی۔ پرانے دوستوں سے تعلقات کو دوبارہ استوار کیجئے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ماضی میں چند دوستوں نے آپ کا ساتھ دیا لیکن اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ سب انسان ایک جیسے نہیں ہوتے، کچھ لوگ دوستی کیلیے بہت کچھ قربان کر ڈالتے ہیں۔

جدی (CAPRICORN)

(23ـدسمبر تا 20جنوری)

زندگی انجوائے کرنے کا وقت ہے نا کہ ماضی یاد کرنے کا۔ شریک حیات کے ساتھ تعلقات مثبت رہیں گے اور پیدا ہوئی غلط فہمیوں کو دور کرنے کاموقع ہے۔ مثبت فکر اور محنت کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں اور اپنی تخلیقی سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں۔ کامیابی بہت قریب نظر آرہی ہے۔ دوستوں کے اعتماد پر پورا اتریں ان کی امیدیں آپ سے ہی وابستہ ہیں۔ اپنا مزاج تھوڑا سا بدل دیجئے تاکہ بدلے ہوئے حالات میں زمانہ بھی آپ کا ساتھ دے سکے، قریبی عزیزوں کے ساتھ ناراضگی کا خاتمہ ہو سکتا ہے، نئی رشتے داری کے قائم ہونے کا امکان ہے۔

دلو (AQUARIUS)

(21جنوری تا19فروری)

کسی بڑی ناگہانی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ازدواجی تعلقات میں پریشانی کا سامنا رہےگا۔ سماجی زندگی میں کچھ منفی تبدیلی آسکتی ہے۔ صبر کا دامن تھامیں رکھیں اور دلبرداشتہ نا ہوں۔ مالی معاملات میں منفی پیش رفت ہوسکتی ہے تھوڑا صبر و تحمل کے ساتھ انتظار فرمائیں ۔ مایوسی کے خود ساختہ خول سے باہر آ کر دیکھئے ایک نئی دنیا آپ کی منتظر ہے، محبت بھرے پھولوں کے ساتھ ساتھ چند کانٹوں کے ساتھ بھی آپ کا دامن ضرور الجھ سکتا ہے۔

حوت (PISCES)

(20فروری تا20مارچ)

سلسلہ زندگی نئ جانب مڑے گی۔ سماجی تعلقات منفی رخ اختیار کرسکتے ہیں۔ کرئیر میں ہونے والی نئی تبدیلی کو قبول کیجئے۔ معاشی معاملات میں ہمت کے ساتھ فیصلہ کیجئے۔ شریک حیات کے ساتھ تعلقات مثبت رہیں گے۔ مثبت فکر اوراپنی تخلیقی سوچ کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں۔ کامیابی بہت قریب نظرآرہی ہے۔ باوجود کوشش آپ اپنی آمدنی میں ہرگز اضافہ نہ کر سکیں گے البتہ اگر بزنس شراکتی ہے تو پھر کچھ حد تک اضافہ ہو سکتا ہے، شریک حیات کے ساتھ باہر گھومنے کا پروگرام بن سکتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں