جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

صوبے میں توانائی بحران پرقابو پائیں گے،مراد علی شاہ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پانی اورتوانائی کے مسائل کو حل کرنا بڑی کامیابی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں سعید غنی، مرتضیٰ وہاب سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں کراچی کے پانی کا مسئلہ حل کرنا ہےاورصوبے میں توانائی بحران پرقابو پانا ہے، اگر یہ دونوں کام کرلیے تو بڑی کامیابی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں روزانہ 3 ہزارٹن کچرا اٹھایا جاتا ہے، یہ کچرا پلانٹ کو دینے سے 50 میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ اس طریقے سے ہم 50 میگاواٹ کے 5 پاور پلانٹ لگا سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر بلدیات سعید غنی کوسالڈ ویسٹ مینجمنٹ کوپالیسی بنا کردینے کی ہدایت کردی۔

 

متعلقہ خبریں