جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

پاکستان نے ٹی ٹوینٹی سیریز اپنے نام کرلی

دبئی: پاکستان نے ٹی ٹوینٹی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر میچ 47 رنز سے اپنے نام کیا۔

دبئی کے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلی گئی ٹی ٹونٹی سیریز کے تیسرے اور فائنل میچ میں پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فاتح قرار پائی۔

پاکستانی بلے بازوں نے اس میچ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی ذمہ داری سے بیٹنگ کی۔ اوپنر بابر اعظم نے اس میچ میں انڈیا کےبلے باز ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑتے ہوئے اپنے ایک ہزار رنز مکمل کر کے مین آف دی میچ قرار پائے۔ محمد حفیظ نے نصف سینچری سکور کی، انہوں نے4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے نیوزی لینڈ کے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ وقاص مقصود اور عماد وسیم نے دو، دو جبکہ فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 167 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔ کپتان کین ویلمسن نے 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے صرف 38 گیندوں پر60 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 167 کے ہدف کے تعاقب میں سولہ اعشاریہ پانچ اوورز میں 119 رنز بنا سکی، یوں پاکستان نے تیسرا ٹی ٹونٹی 47 رنز سے جیت کر سیریز اپنے نام کر لی۔

 

متعلقہ خبریں