جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

شہبازشریف تفصیلی طبی معائنے کے بعد میڈیکلی فٹ قرار

اسلام آباد: آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو میڈیکل بورڈ نے میڈیکلی فٹ قرار دیتے ہوئےفٹنس سرٹیفکیٹ نیب کو فراہم کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح 7 بجے ڈاکٹرز نے منسٹرانکلیو میں شہبازشریف کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹرز نے شہبازشریف کا بلڈپریشر، ای سی جی ٹیسٹ کیا جبکہ معدے، گردوں، مثانے کے الٹراساؤنڈ ٹیسٹ کئے گئے۔

طبی معائنہ کے بعدرپورٹس نارمل نکلی اور میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کو میڈیکلی فٹ قراردیتے ہوئے فٹنس سرٹیفکیٹ نیب کو فراہم کر دیا۔

اس سے قبل شہباز شریف نے میڈیکل بورڈ سے معائنہ کرانے سے انکار کر دیاتھا۔

واضح رہے شہباز شریف نیب کی تحویل میں ہیں جب کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے منسٹر انکلیو اسلام آباد میں موجود ہیں۔

 

متعلقہ خبریں