جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

محمد حفیظ کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر راشد لطیف کا خراج تحسین

سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے محمد حفیظ کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ٹیسٹ کرکٹ سےریٹائرمنٹ درست فیصلہ ہے جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں حفیظ کی ضرورت ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے محمد حفیظ کے متعلق کہا کہ میری کپتانی میں حفیظ کے کیرئیر کا آغاز ہوا۔ حفیظ کی موجودگی سے ٹیم کا بیلنس اچھا ہوتا ہے جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ حفیظ پہلی دفعہ یو اے ای میں فلاپ ہوئے اور ٹیسٹ کرکٹ میں محمد حفیظ کو ٹیکنیکل مسائل کا سامنا تھا۔ جبکہ محمد حفیظ ورلڈ کپ کے لیئے اہم مہرہ ثابت ہونگے۔

متعلقہ خبریں