جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

بنگلہ دیش میں پولیس کی فائرنگ سے 5 مظاہرین ہلاک

کی فائرنگ

ڈھاکہ : تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاج کرنیوالے مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

جنوب مشرقی بنگلہ دیش میں تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر چینی پاور پلانٹ کے ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس پر پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بنگلہ دیش نے زنا بالجبر کی سزا موت مقرر کر دی

پولیس چیف کے مطابق 2000 کے قریب افراد نے احتجاج کے دوران پولیس پر پتھراؤ کیا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے، تاہم مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فَائرنگ کی گئی۔

متعلقہ خبریں