جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

5 سال بعد ماڈل ایان علی نے اپنا میوزک البم ریلیز کردیا

ایان

کراچی: پاکستان کی ماڈل اور کرنسی اسمگلنگ کیس میں ضمانت پر رہا ایان علی نے اپنا پہلا میوزک البم ریلیز کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے گلوکارہ نے لکھا کہ جس میوزک البم پر انہوں نے5 سال قبل کام شروع کیا تھا بالآخر ریلیز ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماڈل ایان علی نے شوبز انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیں: ماڈل ایان علی کا اپنے مداحوں کیلئے سوشل میڈیا پر پیغام

ایان علی کا کہنا ہے کہ ان کے البم نتھنگ لائیک ایوری تھنگ” کی آفیشل اینی میٹڈ ویڈیوز اور آفیشل میوزک ویڈیوز اور بہت کچھ جلد ریلیز کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 12 جولائی کو مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ماڈل ایان علی نے لکھا کہ ’پرانی لیمبرگینی میں بیٹھ کر اپنے 7 نئے گانے سننے اور سیر پر جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے’

متعلقہ خبریں