جی ٹی وی نیٹ ورک
صحت

5 سال سے کم عمر بچوں کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں: عالمی ادارہ صحت

ماسک

جینیوا: عالمی ادارہ صحت نے بچوں میں کورونا سے متعلق احتیاط کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 5 سال سے کم عمر بچوں کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں، ضروری ہو تو والدین 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو ماسک پہننے میں مدد کریں۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ اسکول یا گھر سے باہر جاتے وقت 6 سے 12 سال کی عمر کے بچے ماسک پہنیں، کورونا سے متعلق 12 سال سے زائد کے بچے بڑوں کی طرح احتیاط اختیار کریں۔

عالمی ادارہ صحت نے مزید کہا ہے کہ بچوں کو کھیل کے میدان میں کھیلتے ہوئے ماسک نہیں پہننا چاہیئے، بچوں کیلئے کھیل کی سرگرمیوں میں کورونا گائیڈ لائن کا خیال رکھا جائے جب کہ اسکولوں میں ساتھ کھیلنے والے بچوں کی تعداد میں کمی کی جائے۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ بچوں کو ہاتھ صاف رکھنے کی سہولت اور اس کے استعمال کی ترغیب دی جائے۔

متعلقہ خبریں