50 ہزار کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط یکم اگست سے نافذ العمل ہوگی

اسلام آباد : 50 ہزار روپے کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط یکم اگست سے نافذ العمل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے 50 ہزار روپے مالیت سے زائد کا سامان خریدنے پر شناختی کارڈ کی شرط یکم اگست سے لاگو کردی جائے گی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے کہا گیا کہ یکم اگست سے دکانداروں پر لازم ہوگا کہ وہ 50 ہزارروپے یا اس سے زائد کی خریداری کرنے والے صارفین سے شناختی کارڈ طلب کریں۔خواتین کے لیےیہ رعایت ہوگی کہ وہ اپنے شوہر یا والد کا شناختی کارڈ دکھا سکیں گی۔

دوسری جانب ایف بی آر کی جانب سے درج ریٹیل پرائس سے کم پر سگریٹ فروخت کرنے کو بھی جرم قرار دے دیا گیا ہے۔ غیر تیار شدہ تمباکو پر ایف ای ڈی 300 روپے سے کم کرکے 10 روپے کردی گئی۔ بھٹہ خشت پر ساڑھے 7 سے ساڑھے 12 ہزار روپے تک کا فکس ٹیکس بھییکم اگست سے لاگو ہو جائے گا۔

فنانس ایکٹ 2019ء کے تحت ٹیکسقوانین میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا، درآمدی اورمقامی گاڑیوں پرایکسائزڈیوٹی کے نئے سلیب بھی جاری کردیئے گئے۔

ایف بی آرکے مطابق 1000سی سی کی درآمدی گاڑی پر2.5 فیصد ایکسائزڈیوٹی عائد کردی گئی،1001سے 1799سی سی کی درآمدی گاڑی پر 5 فیصد ڈیوٹی لاگو ہوگی۔