جی ٹی وی نیٹ ورک
معیشت

50 ہزار سے زائد خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط لاگو

شناختی کارڈ

اسلام آباد: ملک بھر میں 50 ہزار روپے سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط آج یکم فروری سے لاگو ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں 50 ہزار روپے سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط آج یکم فروری سے لاگو ہوگئی ہے، ذرائع کے مطابق ایف بی آرکی طرف سے قانون نافذ ہونے کے بعد اب تک اس ضمن میں دی گئی مہلت ختم ہو گئی۔

قانون کی خلاف ورزی پر ایف بی آر کارروائی کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترک کمپنی کار کے ساتھ سیٹلمنٹ معاہدے کی منظوری

دس کروڑ سالانہ ٹرن اوور والا تاجر ود ہولڈنگ ایجنٹ نہیں ہوگا۔ دس کروڑ تک کی ٹرن اوور رکھنے والے تاجروں پر ٹرن اوور ٹیکس کی شرح کم کر دی گئی ہے۔ ٹرن اوور ٹیکس کی شرح کم کر 1.5 فیصد سے کم کرکے 0.5 فیصد کی گئی ہے۔

سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن کے لیے سالانہ بجلی کے بل کی حد 6لاکھ روپے سے بڑھا کر 12 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں