جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

افغانستان کے بم دھماکے میں شمالی وزیرستان کے 6 زخمی میران شاہ منتقل

بم دھماکے میں شمالی

پشاور : افغانستان کے بم دھماکے میں شمالی وزیرستان کے 6 زخمیوں کو اسپتال داخل کرادیا گیا۔

وزیر ریلیف اقبال وزیر کے مطابق افغانستان کے صوبے خوست میں بم دھماکے کے شمالی وزیرستان کے 6 زخمیوں کو غلام خان کے راستے میران شاہ اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی میران شاہ کے اسپتال میں زیر علاج ہیں اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔ سارے زخمیوں کی حالت اب بہتر اور خطرے سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : طورخم بارڈر پر افغانستان سے آنے اور جانے والے مسافروں کا ماسک پہننا لازمی قرار

زخمیوں کو افغانستان سے شمالی وزیرستان پہنچانے میں وزیر ریلیف اقبال وزیر، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 نے اہم کرداد ادا کیا۔

متعلقہ خبریں