جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

چھ ماہ بعد کرکٹ کی سرگرمیاں بحال، نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز کل سے ہوگا

نیشنل

ملتان: طویل چھ ماہ کے بعد پاکستان میں کرکٹ کی سرگرمیاں بحال، پی سی بی کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا آغاز کل سے شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے ملتان میں ہوگا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ 33 میچوں پر مشتمل ہے، ٹورنامنٹ کے آغاز سے پاکستان میں تقریباَ چھ ماہ بعد ایک بار پھر اعلیٰ سطح کرکٹ شروع ہوگی۔ ٹورنامنٹ دو مرحلوں میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ؛ سابق کھلاڑیوں نے اپنی پسندیدہ ٹیموں کا انتخاب کرلیا

تیس ستمبر سے چھ اکتوبر تک جاری رہنے والے پہلے مرحلے کے تمام میچز ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کا دوسرا مرحلہ نو سے اٹھارہ اکتوبر تک راولپنڈی میں جاری منعقد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے کورونا وائرس کے باوجود اپنے ڈومیسٹک سیزن کے مکمل شیڈول کا اعلان کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلہ قومی کرکٹرز کے روزگار کو جاری رکھنے کی غرض سے کیا تاہم اس دوران کوویڈ 19 سے متعلق تمام پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا، بند دروازوں کے باعث شائقینِ کرکٹ کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

متعلقہ خبریں