جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

6 لاکھ بچے یتیم ہو چکے، ہر کشمیری کا بچپن خون کے آنسو روتا ہے : مشعال ملک

ہر کشمیری کا بچپن

اسلام آباد : مشعال ملک کا کہنا ہے کہ کشمیر میں بچوں سے ان کا بچپن 70 سالوں سے چھینا جارہا ہے۔ ہر کشمیری کا بچپن خون کے آنسو روتا ہے۔

کشمیری رہنماء مشعال ملک نے جاری ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آج عالمی سطح پر جارحانہ عزائم کا شکار معصوم بچوں کا دن منایا جا رہا ہے۔ آج کے دن میں پیغام دینا چاہتی ہوں کہ وہ معصوم فرشتے جو اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں بھیجے، جن کی وجہ سے دنیا کو جنت بنایا، وہ اتنے معصوم اور بے بس کیوں ہیں؟

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں ایک اور نوجوان کا جعلی آپریشن میں قتل

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں 6 لاکھ بچے یتیم ہو چکے ہیں۔ کشمیر میں بچوں سے ان کا بچپن 70 سالوں سے چھینا جارہا ہے۔ ہر کشمیری کا بچپن خون کے آنسو روتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بچوں کو جیلوں میں ٹارچر کیا جاتا ہے، ریپ کیا جاتا ہے۔ ہندوستان کی دہشتگرد فوج بچوں کو انسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں