جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

تیز میوزک کے باعث 63 مرغیاں ہلاک، مالک نے باراتیوں کیخلاف ایف آئی آر درج کردی

مرغیاں

بھارتی ریاست اڑیسہ میں باراتیوں کی جانب سے ڈھول باجے کے باعث 63 مرغیاں ہلاک ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولٹری فارم کے مالک رنجیت پریڑا نے اپنے پڑوسی کیخلاف مقدمہ درج کرواتے ہوئے باراتیوں پر الزام لگایا کہ اونچی آواز میں ڈھول باجے اور گانے بجانے کی وجہ سے اس کی 63 مرغیوں کو دِل کا دورہ پڑگیا جس کی وجہ سے وہ ہلاک ہوگئیں۔

فارم مالک کے مطابق بارات کے گزرتے وقت گانوں کی حد سے تیز آواز سن کر مرغیاں غیر معمولی ردعمل دینے لگیں اور کچھ مرغیاں اچھلنے لگیں۔

رنجیت کا کہنا تھا کہ اس نے ڈی جے سے میوزک کم کرنے کا کہا تو اس نے ایک نہ سنی جس کے بعد ایک ایک کرکے 63 مرغیوں کی مرگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کورونا کے بعد برڈ فلو بھی پھیل گیا، ہزاروں مرغیاں ہلاک

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تیز آواز کے سبب مرغیوں کو صدمہ پہنچا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

رپورٹس کے مطابق 22 سالہ رنجیت نے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، مناسب نوکری نہ ملنے کے باعث اس نے 2019 میں نجی بینک سے 2 لاکھ روپے کا لون لے کر فارم کھولا تھا، رنجیت نے اپنا نقصان بھرنے کیلئے باراتیوں سے درخواست کی جنہوں نے صاف انکار کردیا۔

بعدازاں کوئی دوسرا راستہ نظر نہ آنے کی صورت میں اس نے تھانے کا رخ کیا اور ایف آئی آر درج کروادی۔

متعلقہ خبریں