جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سندھ میں کورونا وائرس نے مزید 66 نئے افراد کو مرض میں مبتلاء کردیا

66 نئے

کراچی : سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 66 نئے مریض سامنے آگئے ہیں۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے مزید 66 نئے افراد کا شکار کرلیا ہے، جبکہ 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ وائرس کے سبب جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 35 ہوگئی ہے۔

صوبے میں 671 افراد گھروں میں، 58 مریض قرنطینہ مراکز میں جبکہ 227 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 8 مزید مریض وائرس کو شکست دے کر گھروں کو روانہ ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب پولیس کے آٹھ اہلکار، کورونا وائرس کا شکار

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم نے موبائل ٹیم کے ذریعہ کچی آبادیوں میں 1700 ٹیسٹ کئے ہیں، جن کا رزلٹ کل تک آجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں سیل کیئے گئے شدید متاثرہ علاقوں میں ٹیسٹ کرنے کی تعداد بڑھا رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی، جس کا اعلان ہوجائے گا، حکومت جو بھی ایس او پی بنائے اس پر عمل کیا جائے۔

متعلقہ خبریں