جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

7 سال قبل دکان کا نام ‘کورونا’ رکھنے والے شخص کے کاروبار میں اضافہ

نام

کیریلا: بھارتی ریاست کیریلا سے تعلق رکھنے والے ایک کاروباری شخص کا دعویٰ ہے کہ اس نے 7 سال قبل اپنی دکان کا نام ‘کورونا’ رکھا تھا اور اب وبا کے دوران اس کی دکان کی فروخت اچانک بڑھ گئی۔

کیریلا کے شہری جارج نے بتایا کہ اس نے 7 سال قبل اپنی دکان کا نام ‘کورونا’ رکھا تھا اور دکان کا نام رکھنے کی وجہ یہ تھی کہ لاطینی زبان میں ‘کورونا’ کا مطلب تاج ہوتا ہے اور وہ دکان میں گھر کی تزین و آرائش کا سامان فروخت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: مہلک وائرس کے خاتمے کیلئے کورونا دیوی کی پوجا

جارج کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے دوران اس نے دیکھا کہ دکان میں پہلے سے زیادہ کسٹمرز آنا شروع ہوگئے اور وبا کے دوران کاروبار چمک اٹھا ہے۔

متعلقہ خبریں