جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

فیس بک کی بندش کے باعث ٹیلی گرام صارفین میں 7 کروڑ کا اضافہ

فیس بک

فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی بندش نے ٹیلی گرام کے وارے نیارے کردیے۔

ٹیلی گرام کے بانی پاول دروف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر کے روز فیس بک کی بندش کی وجہ سے ٹیلی گرام کے 7 کروڑ صارفین کا اضافہ ہوگیا۔

پاول نے کہا کہ پیر کے روز ٹیلی گرام کے صارفین میں ریکارڈ اضافہ ہوا، مجھے فخر ہے کہ ہماری ٹیم نے صارفین کے اضافے کو بہترین طریقے سے سنبھالا، میں دیگرپلیٹ فارمز سے آنے والے7 کروڑ صارفین کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹا گرام کی سروسز ڈاؤن

مانیٹرنگ فرم کے مطابق امریکا میں ٹیلی گرام ڈاؤن لوڈنگ کے56 ویں نمبر سے پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔

واضح رہے کہ پیر کی رات فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز7 گھنٹے معطل رہی تھیں اور سروسز کی معطلی سے دنیا بھر میں اربوں صارفین متاثر ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں