جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

لاہور: فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،ملاوٹ مافیا پھر سے ناکام

لاہور میں فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہو ئے 60 ہزار کلو ناقص اچار برآمد کر لیا۔ جازم اچار پروڈکشن یونٹ سیل، ناقص اچار ڈمپنگ سائٹ پر لا کر تلف کر دیا گیا۔ لاکھوں افراد ناقص اچار کھانے سے بچ گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی سربراہی میں لاہور میں فوڈ اتھارٹی نے بڑی کاروائی کر کے 60 ہزار کلو ناقص اچار برآمدکرلیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ اچار کی تیاری میں گلے سڑے، پھپھوندی لگے پھل اور سبزیاں استعمال کیے جا رہے تھے۔ اور اچار کی جلد تیاری کے لیے مضر صحت کیمیکلز کا استعمال کیا جا رہا تھا۔ فنگس کا ذائقہ ختم کرنے کے لیے کیمیکل زدہ فلیورز کا بھی استعمال کیا جا رہا تھا۔
فیکٹری پربت پنڈ، کالا خطائی روڈ کے ویران علاقے میں قائم تھی۔ ویجیلنس ونگ نے سپلائی چین کی ریکی کر کے فیکٹری کا سراغ لگایا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اچار تیار کر کے مختلف برانڈز کے ناموں سے بڑے اسٹورز پر فروخت کیا جاتا تھا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ گھر پر بنا اچار اور اشیاء کا استعمال کریں، بظاہر تازہ نظر آنے والا اچار استعمال کے لیے مضر ثابت ہو سکتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں