جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

8 ہفتے کے بعد پہلی بار چینی کی قیمتوں میں کمی، رپورٹ جاری

چینی

اسلام آباد: مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری، رواں ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.14 فیصد کمی ریکارڈ، 8 ہفتے کے بعد پہلی بار چینی کی قیمتوں میں کمی آئی۔

شماریات بیورو نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.14 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، 8 ہفتے کے بعد چینی کی قیمتوں میں پہلی بار کمی آئی ہے۔

دستاویز کے مطابق ایک ہفتے میں چینی 96 پیسے فی کلو سستی ہوگئی، چینی کی اوسط قیمت 96.07 سے 95.11 روپے فی کلو ہوگئی، حالیہ ہفتے میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 4 روپے سستا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ

شماریات بیورو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، رواں ہفتے کے دوران ٹماٹر 3 اور پیاز 2 روپے فی کلو مہنگے ہوئے، آلو، دال مسور، چنا، مونگ، دال ماش بھی مہنگی ہوئی۔

شماریات بیورو کے مطابق رواں ہفتے کے دوران 11 اشیا ضروری کی قیمتوں میں کمی ہوئی، رواں ہفتے میں برائلر مرغی، ایل پی جی، انڈے، گندم کا آٹا سستا ہوا، تازہ دودھ ، دہی اور گھی کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی ریکارڈکی گئی۔

جبکہ ایک ہفتے کے دوران 28 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا اورہفتے کے دوران مہنگائی کی مجموعی شرح 8 اعشاریہ 39 فیصد ہوگئی۔

متعلقہ خبریں