جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

31 دسمبر سے پہلے 8 سے 15 آدمی اپوزیشن کو چھوڑ جائیں گے : شیخ رشید

31 دسمبر سے پہلے

بہاولپور : شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم 5 سال کے لیے آئے ہیں، پہلے نہیں جائیں گے، 31 دسمبر سے پہلے جھاڑو پھرے گی، 8 سے 15 آدمی اپوزیشن کو چھوڑ جائیں گے۔

وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے بہاولپور ماڈل ریلوے اسٹیشن کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور میں سب سے تاریخی عمارت ریلوے اسٹیشن کی ہے۔ ہم ریلوے کے نظام کو بہتر بنائیں گے۔ ریلوے کے ڈرائیورز کی تنخواہوں میں اضافے کی بات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم رونگ نمبر، انکی کابینہ دو نمبر اور شیخ رشید آئٹم نمبر ہیں: نفیسہ شاہ

انہوں نے کہا کہ جلسے کی اجازت مل گئی ہے، اب شور شرابے کی ضرورت نہیں ہے۔ کوئی کہہ رہا ہے ہم دسمبر میں جا رہے ہیں اور کوئی کہہ رہا ہے جنوری میں، ہم 5 سال کے لیے آئے ہیں، پہلے نہیں جائیں گے۔ یہ حکومت کو جاتا دیکھ رہے ہیں، میں عمران خان کو مارچ میں سینیٹ کے ٹکٹ تقسیم کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں شاہد خاقان عباسی پر جیل جانے کا نور دیکھ رہا ہوں۔ 31 دسمبر سے پہلے جھاڑو پھرے گی۔ 8 سے 15 آدمی اپوزیشن کو چھوڑ جائیں گے۔ آصف زرداری کو معلوم ہے جیل کب جانا ہے، اسپتال کب اور گھر کب جائیں گے۔ پہلے نواز شریف بے نظیر کو سیکیورٹی رسک کہتے تھے۔

متعلقہ خبریں