جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

آئی ایم ایف وفد اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا

آئی ایم وفد اور وزارت کامرس حکام کے درمیان مذاکرات آج ہونگے۔ مشیر تجارت عبدالزارق داؤد آئی ایم ایف وفد کو ملکی تجارت پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کو پاکستان کی درآمدات و برآمدات پر بریفنگ دی جائے گی۔ وفد کے ساتھ تجارتی خسارہ کی تفصیلات بھی شئیر کی جائیں گی۔
نئی تجارتی پالیسی اور تجارتی خسارے میں کمی کے حوالے سے آئی ایم ایف وفد کو آگاہ کیا جائے گا۔ وفد کو حالیہ حکومت کی جانب سے انڈسٹری پیکج اور نئی اصلاحات پربھی بریف کیا جائیگا۔ برآمدات بڑھانے کے لیے پاکستان کی جانب سے اقدامات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کو برآمدات بڑھانے اور درآمدی بل کم کرنے کی تجویز کی تھی۔ مذاکرات میں آئی ایم ایف کی جانب سے لگژری اشیاء کی درآمد میں کمی اور برآمدات بڑھانے کے حوالے سے روڈ میپ کی تیاری کی تجاویز کا جائزہ لیاجائے گا۔

 

متعلقہ خبریں