جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

9 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل کے مرکزی ملزم سمیت 3 افراد گرفتار ہوگئے

9 سالہ

روالپنڈی : 9 سالہ معصوم زینب کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

راولپنڈی کے علاقے جھنڈا چیچی میں 9 سالہ معصوم زینب کے قتل کیس میں بڑی پیشرفت ہوگئی۔ پولیس نے ملوث ملزمان بابر مسیح، اس کی اہلیہ اور ملزم عدنان کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : روالپنڈی میں نو سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل، مظاہرین کا احتجاج، سرعام پھانسی کا مطالبہ

ایس پی پوٹھوہار کے مطابق ملزمان بابر مسیح اور عدنان نے معصوم زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل کا اعتراف کیا۔

سی پی او محمد احسن یونس نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد فیصل کے ہمراہ زینب کے گھر گئے اور زینب کے والد کو تفتیش میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

متعلقہ خبریں