جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ملک میں 95 فیصد احساس پروگرام سروے مکمل کرلیا گیا ہے: ثانیہ نشتر

ثانیہ

لاہور: ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ ملک میں 95 فیصد احساس پروگرام سروے مکمل کرلیا گیا ہے، احساس پروگرام اقربا پروری سے پاک کردیا گیا۔

معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ احساس کے تحت بہت سے پروگرام چل رہے ہیں، احساس پروگرام کے تحت گھر گھر جا کر سروے کیا جارہا ہے، سروے مکمل ہونے کے بعد مستحقین کا تعین کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے پہلے ون ونڈو احساس سینٹر کا افتتاح کردیا

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس پروگراموں میں شمولیت کا معیار سروے سے کیا جاتا ہے، گزشتہ ادوار میں سروے میں سیاسی مفادات کو دیکھا جاتا ہے، ملک میں 95 فیصد احساس پروگرام سروے مکمل کرلیا گیا ہے، احساس پروگرام اقربا پروری سے پاک کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ غلطیوں کے تدارک کیلئے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں، لاہور میں کینٹ میں 30 مقامات پر معلوماتی ڈیسک لگائے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں