جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان بھر میں کورونا سے مزید 98 اموات، 4900 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

کورونا پاکستان

کورونا کی تیسری لہر نے پاکستان میں پنجے گاڑ لئے، مہلک وائرس ایک روز میں مزید 98 زندگیاں نگل گیا، 4900 سے زائد نئے مریض سامنے آگئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں میں تیزی آگئی، وبا کی تیسری لہر کے دوران نئے کیسز اور اموات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا میں مبتلا مزید 98 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 4 ہزار 974 کیسز بھی رپورٹ ہوئے جس میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 53 ہزار 127 تک جا پہنچی ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 14 ہزار532 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالا، سیالکوٹ، ملتان، پشاور اور سوات میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں 125 بچے کورونا وائرس سے متاثر، جبکہ ایک نومولود بچہ صحت یاب

لاہور اور ملتان میں کورونا کے لئے مختص 67 فیصد وینٹی لیٹرز پر کورونا کے مریض زیر علاج ہیں، اسلام آباد میں 64 اور گوجرانوالہ میں 60 فیصد وینٹی لیٹرز استعمال میں ہیں۔

سوات میں کورونا مریض بڑھنے کے باعث آکسیجن بیڈز کم پڑ گئے، پشاور، اور گجرات میں آکسیجن بیڈز پر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

این سی او سی نے شہریوں سے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں