جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

جن کا روپ دھار کا شہریوں کو ڈرانا مہنگا پڑ گیا، 17 سالہ نوجوان 3 ساتھیوں سمیت گرفتار

جن کا روپ

لاہور : جن کا روپ دھارے 17 سالہ نوجوان 3 ساتھیوں سمیت گرفتار ہوگیا۔

پشاور میں ایک نوجوان کی جانب سے نئے سال کا جشن منانے کے لیئے انوکھا انداز اپنایا گیا، نوجوان نے ہوائی فائرنگ، پٹاخے یا ہلہ گلہ کرنے کے بجائے ڈراؤنا ماسک پہنا اور اس سے شہریوں کو ڈرانے لگا۔ شہریوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی اور یوں نوجوان کو لاک اپ میں رات گزارنا پڑی۔

اب پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں نوجوانوں کے ایک گروپ نے رمضان المبارک میں اپنی تفریح کے لیئے جِن کا روپ دھارا اور اس سے شہریوں کو ڈرانے لگے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں جعلی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث دو ملزمان گرفتار

شہریوں نے نوجوانوں سے تنگ آکر رنگ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے جِن کا روپ دھارے 17 سالہ نوجوان کو 3 ساتھیوں سمیت پکڑلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان رات گئے جن کا روپ دھار کر شہریوں کو ڈراتے تھے۔

متعلقہ خبریں