جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

49 سالہ خاتون نے 6 بچوں کو بیک وقت جنم دے دیا

A 49-year-old woman gave birth to six children at the same time

نائیجریا میں ایک 49 سالہ خاتون نے 6 بچوں کو جنم دیا ہے۔

 

ڈیکنیس ڈورس لیوی ولن نے 4 لڑکیوں اور 2 لڑکوں کو 9 فروری کو جنم دیا۔
اس خاتون کی شادی 1994 میں ہوئی تھی اور برسوں تک یہ جوڑا بچوں کے لیے ترستا رہا تھا اور 21 سال بعد 2015 میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔

خاتون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جڑواں بچوں کی پیدائش مقامی روایتی طریقہ علاج جیسے مساج اور جڑی بوٹیوں کے استعمال کا نتیجہ تھی۔

 

انہوں نے کہا کہ 6 بچوں کی پیدائش میں ان روایتی ادویات کے استعمال کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔
یانگو نامی قصبے میں رہائشی اس جوڑے نے بتایا کہ وہ 8 بچوں کی پیدائش پر خدا کے شکر گزار ہیں جس کے لیے انہیں برسوں تک انتظار کرنا پڑا۔

 

خاتون نے بتایا کہ 6 بچوں کی پیدائش کے لیے آپریشن کی ضرورت نہیں پڑی اور ان کی پیدائش قدرتی طریقے سے ہوئی۔

 

خاتون کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی 8 بچوں کے بارے میں نہیں سوچا تھا مگر وہ مزید بچوں کے لیے بھی تیار ہیں۔
خیال رہے کہ 6 بچوں کی بیک وقت پیدائش کا امکان نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے بالخصوص کسی قس کے طریقہ علاج کے بغیر۔

 

طبی ماہرین کے مطابق 4 یا اس سے زائد بچوں کی بیک وقت پیدائش کبھی کبھار ہی ہوتی ہے۔

 

متعلقہ خبریں