جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

ایسی قدیم مارکیٹ جہاں سے اپنی پسند کا دلہا خریدا جاسکتا ہے

دلہا

بہار: بھارتی ریاست بہار میں تقریباً 700 سال قدیم ایک ایسی مارکیٹ ہے جہاں سے خواتین اور ان کا خاندان اپنی بیٹی کیلئے من پسند دولہا خرید سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے ضلع مدھوبانی میں پیپل کے درختوں کے نیچے ہزاروں شادی کے خواہش مند افراد کھڑے ہوتے ہیں جہاں انہیں لڑکی یا اس کے گھر والے آکر اپنے بجٹ کے مطابق پسند کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ لڑکی اور اس کا خاندان پسند آنے والے لڑکے کی ڈگری، اس کا برتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر دستاویزات کی تصدیق کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کی پہلی ہی رات 67 سالہ دلہا نے 40 سالہ دلہن کو نقلی دانتوں سے کاٹ لیا، پولیس نے بتیسی ضبط کرلی

9 دن تک جاری رہنے والی یہ مارکیٹ تقریباً 700 سال قبل کرناٹ خاندان کے دور حکومت میں راجہ ہاری سنگھ نے شروع کی تھی تاکہ خواتین کے لیے اپنے من پسند دولہے کے انتخاب میں آسانی ہوسکے۔

رپورٹس کے مطابق دولہے کی قیمت اس کی قابلیت اور خاندانی پسِ منظر کے مطابق ادا کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں