جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

قیمت

کراچی: پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سونے کی قیمت میں کمی کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 43ہزار 200روپے کا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

10 گرام سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونا ایک لاکھ 22ہزار 771روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں 21 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1787 ڈالر پر آگیا۔

 

متعلقہ خبریں