جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

قیمت

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت گزشتہ روز 4300 روپے فی تولہ کم ہونے کے بعد آج سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 5700 روپے بڑھی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 39 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

دس گرام سونے کی قدر 4887 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 19 ہزار 942 روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی جانب سے تین ارب ڈالر سیف ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کا فیصلہ

اس کے علاوہ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر بڑھ کر 1777 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں