جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

2018 کے الیکشن کی تحقیقات کے لیئے بہت بڑی جے آئی ٹی بنے گی : کپیٹن (ر) صفدر

2018 کے

پشاور : کپیٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن کا بازار گرم ہے، 2018 کے الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیئے بہت بڑی جے آئی ٹی بنے گی۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء کپیٹن (ر) صفدر نے جی ٹی وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ ضرور اور جلد ہوگا۔ پہلے استعفے لیے جائیں گے، پھر دئیے بھی جائیں گے۔ اس دفعہ کا لانگ مارچ مثالی ہوگا، جسے روکنے والا کوئی نہیں۔ پشاور سے لانگ مارچ کی قیادت خود کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں : چائے کی آفر مولانا کو ہوئی، ہمیں تو کیک پیسٹری کی بھی آفر ہوئی ہے : کیپٹن صفدر

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام جاگ چکے ہیں، جلد ہی پنجاب بھی جاگ جائے گا۔ خیبر پختونخوا میں پچھلے سات، اٹھ سال سے کرپشن کا بازار گرم ہے۔ بی آر ٹی، سونامی ٹری، مالم جبہ میں کرپشن کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تب چلے گا، جب چاروں صوبے مضبوط ہوں گے۔ اٹھارویں ترمیم غریب صوبوں کے لیے ہے، ترمیم کے ساتھ کھڑے اور کھڑے رہیں گے۔ آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔

کپیٹن (ر) صفدر نے کہا کہ حکومت تو ہوا میں کھڑی ہے۔ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے۔ ملک کو کمزور کیا جا رہا ہے۔ بہت بڑی جے آئی ٹی بنے گی، جو 2018 کے الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کرے گی۔

متعلقہ خبریں