جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

یوم سیاہ : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضے کو 73 برس مکمل

73 برس

اسلام آباد : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضے کو 73 برس ہوگئے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت غاصبانہ قبضے کو 73 برس گزر گئے ہیں۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بھارتی فورسز کے ظلم وستم کیخلاف ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیر تنازع سات دہائیوں سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر حل طلب ہے : وزیر اعظم

اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، حیدرآباد اور آزاد کشمیر سمیت شہر شہر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔ 27 اکتوبر 1947 مقبوضہ کشمیر کی تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن ہے، جب بھارتی فوج پہلی بار وادی میں داخل ہوئیں۔ ستائیس اکتوبر کو کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں کشمیری یوم سیاہ مناتے ہیں۔

متعلقہ خبریں