اطالوی این جی او ایمرجنسی کا کہنا ہے کہ مالٹا کے حکام اب تک ریسکیو کے مطالبات پر توجہ دینے میں ناکام رہے ہیں، 500 تارکینِ وطن بحیرہ روم میں مدد کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔
انسانی بنیادوں پر کام کرنے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ لیبیا سے یورپ کے لیے روانہ ہونے والے تقریباً 500 مہاجرین اور تارکینِ وطن بحیرہ روم میں بڑی مصیبت میں مبتلاء ایک کشتی پر سوار ہیں۔ مسافروں میں 45 خواتین اور 56 بچے بھی شامل ہیں۔ اسی کشتی میں ایک خاتون نے نوزائیدہ بچے کو جنم دیا۔
یہ بھی پڑھیں : میکسیکو-امریکہ کی سرحد پر مہاجرین کے مرکز میں آگ لگنے سے 39 تارکین وطن ہلاک
اطالوی این جی او کے سربراہ کے مطابق ہمارا لائف سپورٹ ریسکیو جہاز کشتی کی جانب بڑھ رہا ہے، تاہم اسے پہنچنے میں مزید 10 گھنٹے درکار ہیں۔ جہاز میں سوار افراد کی قومیتیں نامعلوم ہیں۔ یہ زیادہ سے زیادہ جانیں بچانے کی کوشش میں وقت کے خلاف ایک دوڑ ہے۔
لائف سپورٹ کے کپتان پاؤلو فوسرینی نے کہا کہ ان کا عملہ رات کے وقت مشکل سے بچاؤ کی تیاری کر رہا ہے۔ موسم کے حالات سازگار نہیں ہیں۔ ہم 1.5 میٹر کی لہروں کی طرف جا رہے ہیں، جو آپریشن کو مزید مشکل بنا دے گی۔ زیادہ پر امید نہیں، وہاں پہنچنے سے پہلے ہی بہت سے لوگ ڈوب جائیں گے۔