جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

طارق روڈ لبرٹی چوک کے قریب موٹر سائیکل سے بم برآمد

طارق

کراچی: طارق روڈ لبرٹی چوک کے قریب موٹر سائیکل سے بم برآمد ہوا ہے۔ بم موٹرسائیکل کے ٹول باکس میں نصب کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق کراچی طارق روڈ لبرٹی چوک کے قریب مشکوک موٹر سائیکل سے بم برآمد ہوا، پولیس کی ممکنہ خدشات کے پیش نظر اطراف میں ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لورالائی میں مشکوک بیگ سے 8 دستی بم برآمد

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکوک موٹر سائیکل ایک ریسٹورنٹ کے قریب موجود تھی، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کو ناکارہ بنادیا۔

ذرائع بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق ٹول باکس میں بم بنایا گیا، بم ٹائم ڈیوائس سے منسلک تھا، بم کا وزن دو سے ڈھائی کلو تھا۔

متعلقہ خبریں