برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا، ذمہ دار شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
برطانوی وزیر اعظم رشی سنک کی سرکاری رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ایک شخص نے اپنی گاڑی سامنے والے گیٹ سے ٹکرا دی۔ رشی سنک اس وقت گھر پر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں : برطانیہ نے اپنی افواج کی افغانستان میں ماورائے عدالت قتل کے الزامات کی تحقیقات شروع کردیں
اب تک یہ واضح نہ ہوسکا ہے کہ تصادم کا واقعہ سوچی سمجھی کارروائی تھی، یا پھر یہ کوئی حادثہ تھا۔ سفید رنگ کی گاڑی میں سوار شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس سے پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے۔