کراچی : مقدمہ تشدد کا نشانہ بننے والے اردو یونیورسٹی کے پروفیسر سکندر شیروانی کی مدعیت میں عزیز بھٹی تھانے میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے مقدمے میں تشدد، ہنگامہ آرائی اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی ہیں۔ اساتذہ کی جانب سے کارروائی پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : اُردو یونیورسٹی نے 10 اسکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دے دی
وفاقی اردو یونیورسٹی میں طلبہ کی جانب سے اسسٹنٹ پروفیسر مائیکرو بیالوجی سکندر شیروانی پر تشدد کیا گیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس نے تشدد کے الزام میں 15 طلباء کو حراست میں لے لیا تھا۔