جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی، نگہت اورکزئی کے خلاف مقدمہ درج

نگہت اورکزئی

پشاور : نگہت اورکزئی اور ایم پی اے شفیق کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی، سرکاری امور میں مداخلت اور اسپتال عملے کو زدو کوب کرنے کے الزام میں پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی نگہت اورکزئی اور ایم پی اے شفیق کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور: حیات آباد آپریشن میں گرفتار دہشتگرد نے اعتراف جرم کرلیا

مقدمہ ڈائریکٹر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی مدعیت میں درج ہوا۔ ایف آئی آر کے مطابق دونوں ارکان نے اسپتال ایمرجنسی کا راستہ بلاک کیا، جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے بچے کی ہلاکت پر اراکین اسمبلی نے اسپتال پہنچ کر لواحقین کے ساتھ احتجاج کیا تھا۔

متعلقہ خبریں