جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

آرمی میڈیکل کالج میں قوت سماعت کی بحالی کے 200 کامیاب آپریشن پر تقریب کا انعقاد

200 کامیاب آپریشن

اسلام آباد : آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی میں قوت سماعت کی بحالی کے 200 کامیاب آپریشن پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی میں خصوصی تقریب ہوئی۔ سرجن جنرل پاکستان لیفٹینٹ جنرل نگار جوہر تقریب میں مہمان خصوصی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : آرمی چیف سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات، علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

قوت سماعت کی بحالی کے 200 کامیاب آپریشن بڑی کامیابی ہے، قوت سماعت کا پہلا کامیاب آپریشن 2017 میں کیا گیا تھا۔

آرمی چیف کی ہدایت پر قوت سماعت کی بحالی کے اقدمات کو تیز کیا گیا۔ سرجن جنرل نے میڈیکل کور کے افسران اور جوانوں کی خدمات کی تعریف کی۔

متعلقہ خبریں