جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

150 کلو وزنی جوتے پہن کر چلنے والا چینی شخص

شہری

ایک چینی شہری اپنے جوتوں میں 150 کلو گرام وزن باندھ کر ورزش کرتا ہے۔

42 سالہ ژہینگ انشن گزشتہ 5 ماہ سے 150 کلوگرام وزن اپنے جوتوں میں باندھ کر ورزش کررہا ہے اور اس نے سب سے پہلے اپنے جوتوں میں 18 کلوگرام وزن باندھ کر ٹرینگ کا آغاز کیا اور اب وہ کُل 150 کلو گرام وزن پاؤں میں باندھ کر ورزش کرتا ہے۔

چینی شہری کا کہنا ہے کہ جوتوں کا وزن اس کے وزن سے 2 گنا زیادہ ہے لیکن وہ اسے پہن کر 20 منٹ کے دوران 50 میٹر سے زیادہ تک چل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی شخص نے لکی موبائل نمبر 5 کروڑ میں خرید لیا

ژہینگ انشن نے بتایا کہ وہ ان وزنی جوتوں کو پہن کر روزانہ 200 سے 300 میٹر تک چلتاہے۔

مقامی صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے ژہینگ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 5 ماہ میں اس نے ان جوتوں کو پہننے کے بعد اپنے جسم میں واضح تبدیلی محسوس کی ہے۔

42 سالہ چینی شہری کا دعویٰ ہے کہ ان جوتوں کو پہننے سے اس کے پٹھوں اور پاؤں کی ہڈیوں کو مضبوطی ملی ہے اور اس سے خون کا دورانیہ بھی بہتر ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں